چوہدری نثار نے عمران سے3 خفیہ ملاقاتیں کیں او دھرنا جاری رکھنے کا کہا پرویز خٹک
چوہدری نثار عمران خان پر زور دیتے رہے کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپنا دھرنا جاری رکھیں، وزیراعلیٰ کے پی کے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیاہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تینوں ملاقاتیں چوہدری نثار کی اپنی درخواست پر ہوئیں، چوہدری نثار عمران خان پر زور دیتے رہے کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپنا دھرنا جاری رکھیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ عمران خان کی اجازت سے چوہدری نثار علی خان سے ملا، میں نے کسی سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں کی۔ چوہدری نثار عمران خان سے ملاقات پر مکر رہے ہیں میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ چوہدری نثار خود عمران خان سے 3 بار ملے اور یہ ملاقاتیں ان کی خواہش پر ہوئیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پنجاب ہاؤس میں چھپ چھپ کر مجھ سے ملے اور کہا کہ عمران خان کو سمجھائیں کہ وہ خیبرپختون خوا کی حکومت تحلیل نہ کرے جس کی پرویز خٹک نے سختی سے تردید کی تھی۔