پاکستان نے آئی ایم ایف کو105 کروڑڈالراداکردیے

پاکستان کو مالی سال 2014-15 تک یہ قرضہ چکانا ہے

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے جس کے بعد واپس کی گئی رقم کی مالیت 1ارب 39 کروڑ50لاکھ ڈالر ہوچکی ہے. فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے گزشتہ روزآئی ایم ایف کو قرضے کی پانچویں قسط واپس کردی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اہلکار کے مطابق پیر کو 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جس کے بعد آئی ایم ایف کو واپس کی گئی رقم کی مالیت 1ارب 39 کروڑ50لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو 24 اگست کو 39لاکھ 72 ہزار ڈالر، مئی میں 39کروڑ 20لاکھ ڈالر اور فروری میں 40کروڑ 10لاکھ ڈالر واپس کیے تھے۔

پاکستان کو مالی سال 2014-15 تک یہ قرضہ چکانا ہے، پاکستان نے 2008 میں آئی ایم ایف سے 11.3 ارب ڈالر کا ایس بی اے پروگرام حاصل کیا تھا جس میں سے 7.6ارب ڈالر لیے گئے اور اس کے بعد پروگرام ختم کردیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اہلکار کے مطابق آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کے باعث آئندہ 3 سال تک پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر پر دبائو رہے گا۔
Load Next Story