تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم
اسد عمر کی احسن اقبال سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جب کہ دونوں فریقوں کےدرمیان ملاقات اب آئندہ ہفتے ہوگی،تحریک انصاف
تحریک انصاف اور حکومت کےدرمیان مذاکرات میں طویل ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد احسن اقبال اور اسد عمر کی ابتدائی ملاقات ہوئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور وفاقی وزیر احسن اقبال کےدرمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کےخاتمے کے بعد ابتدائی ملاقات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے گزشتہ ادوار اور ان میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مذاکرات کے نئے دور کے لیے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن) لیگ اور تحریک انصاف کے رہنما اپنی اعلیٰ قیادت کو اس اہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کریں گے جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے مطابق اسد عمر اور احسن اقبال کے درمیان ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جب کہ دونوں فریقین کےدرمیان ملاقات اب آئندہ ہفتے ہوگی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔