نومبر 2014 میں دہشت گردوں کے حملوں میں 5 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے رپورٹ
نومبر 2014 میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دنیا کے 14 ممالک میں 664 دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں، رپورٹ
ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 میں دنیا بھر میں کئے جانے والوں دہشت گردوں کے حملوں میں 5 ہزار کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دنیا کے 14 ممالک میں 664 دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں لیکن سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں عراق، نائیجیریا، شام اور افغانستان شامل ہیں جہاں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں تقریبا 4 ہزار افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پرتشدد واقعات شام اور عراق میں دیکھنے میں آئے جہاں متحرک مزاحمتی تنظیم داعش کی جانب سے معصوم شہریوں پر 308 حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے جب کہ نائیجیریا اور افغانستان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 800 کے قریب ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبرکے دوران سب سے زیادہ بڑا اورخطرناک حملہ نائیجیریا کے شہر کانو کی مسجد میں ہونے والا خودکش حملہ تھا جس کے نتیجے میں 120 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔