ای سی سی کمیٹی مشاورتی عمل کی تضحیک کر رہی ہے پاما
ای سی سی کی منظوری کیلیے بھیجی جانیوالی سمری میںوہ سفارشات شامل نہیں جنہیں اجلاس میں حتمی شکل دی گئی تھی
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے متعلق ای سی سی کی ذیلی کمیٹی مشاورتی عمل کی تضحیک کر رہی ہے اور ای سی سی کی سفارشات آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے موٹر سائیکلوں کیلیے سی بی یو اور سی کے ڈی پر ڈیوٹیز کے سلسلے میں معاہدے کے واضح نکات کی خلاف ورزی کی۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ 13ستمبر کو وزیر خزانہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین بی او آئی کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بات واضح طور پر طے ہو گئی تھی کہ سی بی یوٹیرف 50 اور سی کے ڈی ٹیرف کو10فیصد تک لایا جائیگا لیکن یہ دیکھ کرمایوسی ہوئی کہ پوری کارروائی کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ای سی سی کی منظوری کیلیے بھیجی جانیوالی سمری میںوہ سفارشات شامل نہیں جنہیں اجلاس میں حتمی شکل دی تھی اور اس کے بجائے سی بی یوکی ڈیوٹی شرح 40 فیصد تک لانے اور وہ بھی ''جیسا صنعت نے اتفاق کیا ہے'' جیسی سفارشات شامل کی گئیں جو حقیقت کے برخلاف ہے۔