سی آئی ڈی کا کراچی سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ
پرانا حاجی کیمپ لکڑی گلی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا،انچارج سی آئی ڈی
ISLAMABAD:
سی آئی ڈی نے پرانا حاجی کیمپ سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج سی آئی ڈی علی رضا کا کہنا تھا کہ پرانا حاجی کیمپ لکڑی گلی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں القاعدہ کا نیٹ ورک چلانے والے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی امیر اسد خان سمیت شاہد عثمان، فواد خان، شاہد انصاری اور عثمان شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔