ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مصباح الحق کو جرمانہ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مصباح الحق کو اپنی میچ فیس کا 15 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا، آئی سی سی
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مصباح الحق پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے مصباح الحق کو آؤٹ قرار دیا تھا۔ مصباح الحق نے اس فیصلے کے خلاف ریویو بھی لیا تھا لیکن ٹی وی امپائر جول ولسن نے بھی فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ آؤٹ دیئے جانے پر مصباح الحق نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ قومی کپتان کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسی مقابلے کے دوران نیوزی لینڈ کے بولر ایڈیم ملنے کو بھی شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے تاہم اس پر انہیں صرف تنبیہہ کی گئی ہے۔