بجلی کا طویل بریک ڈاؤن
بجلی کا بریک ڈاؤن 10گھنٹے سے زائد عرصہ تک جاری رہا جس سے تقریباً آدھا ملک تاریکی میں ڈوبا رہا۔
نیشنل ناردرن لائن میں 500kv لائن ٹرپ کرنے سے تربیلا اور منگلا پاور ہاؤسز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے جمعہ کو اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک منقطع رہی تاہم رات گئے تک اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں بجلی کی ترسیل کرنے والی قومی گرڈ لائن ٹرپ ہونے سے سسٹم فریکونسی گر گئی جس کی وجہ سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی لیکن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بجلی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رہی۔
بجلی کا بریک ڈاؤن 10گھنٹے سے زائد عرصہ تک جاری رہا جس سے تقریباً آدھا ملک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا جب کہ ٹرینوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا۔ اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیے گئے۔
بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث مختلف قسم کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ تکنیکی فالٹ تو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہو جاتا ہے جیسے چند دن قبل لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ پر بھی پاور بریک ڈاون سے متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ تاہم اس کے باوجود ہمارے محکمہ بجلی کے ماہرین کو حالیہ بریک ڈاون سے آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری میں مدد لینا چاہیے ۔ پاکستان میں بجلی کی ترسیل کا نظام خاصا پرانا ہو گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔ اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے اور اس کی حقیقی وجوہات کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔