ٹبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے تحت عالمی یوم قلب پر مختلف پروگراموں کا انعقاد

ہرسال کی طرح امسال بھی ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے تحت عالمی یوم قلب منایا گیا۔

ہرسال کی طرح امسال بھی ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے تحت عالمی یوم قلب منایا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ہرسال کی طرح امسال بھی ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے تحت عالمی یوم قلب منایا گیا۔


ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے لوگوں میں امراض قلب کے بارے میں آگہی کیلیے پروگراموں کا اہتمام کیا تھا، جس کے تحت اتوار 23 ستمبر سے ہفتہ 29 ستمبر تک مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

ان پروگراموں میں ڈاکٹرز نے امراض قلب کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے علاوہ سوال و جواب سیشن ، ورزش کی افادیت اور متوازن غذا پر گفتگو کی اور عوام کو دل کی بیماریوں کے متعلق مفید معلومات پہنچائیں، اسکولوں، کمیونٹی سینٹرز اور ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں لیکچرز اور آگہی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔
Load Next Story