ملک میں ملیریاسے ہلاکتوں کی تعدادنصف رہ گئی عالمی ادارہ صحت

شمال مشرقی بحیرہ روم خطے کے2سب سے متاثرہ ملکوں سوڈان میں ملیریا سے688اورپاکستان میں244اموات ہوئی ہیں،عالمی ادارہ صحت

رپورٹ کے مطابق اس خطے میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2000 میں 2166 تھی جو 2013 میں کم ہوکر 1027رہ گئی۔ فوٹو: فائل

عالمی سطح پر ملیریا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اس مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد نصف رہ گئی ہے۔


شمال مشرقی بحیرہ روم خطے کے2سب سے متاثرہ ملکوں سوڈان میں ملیریا سے 688 اور پاکستان میں 244 اموات ہوئی ہیں ، یہ بات عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملیریا کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے، پاکستان کو مشرقی بحیر روم کے خطے میں شامل کیاگیا ہے اور وہاں بھی2000ء کے بعد سے ملیریا سے ہونے والی اموات کی شرح آدھی رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس خطے میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2000 میں 2166 تھی جو 2013 میں کم ہوکر 1027رہ گئی، خطے کے 2 سب سے متاثرہ ملکوں سوڈان میں ملیریا سے 688 اور پاکستان میں 244 اموات ہوئی ہیں اس خطے میں ملیریا کے کل مریضوں کا27 فیصد حصہ رہتا ہے، غیر معیاری اور غیر مستند اعداد و شمار کی ترسیل کے باعث پاکستان میں سال بہ سال رجحان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں مرض پیدا کرنے والاجرثومہ پلازموڈیم فیلسی پیرم نہیں جو افریقہ میں بڑی تعداد میں اموات کا باعث بنتا ہے، بلکہ یہاں پلازموڈیم واؤیکس ملیریا پیداکرتا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
Load Next Story