روس کا وزیرخارجہ کو3 اکتوبرکو پاکستان بھیجنے کااعلان
پوتن دورہ التواسے آگاہ اورصدر،وزیراعظم سے ملیں گے، کیانی کل روس جائینگے
لاہور:
روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہونے سے یہاں پائی جانے والی مایوسی کے پیش نظر روسی قیادت نے فوری طورپراپنے وزیرخارجہ سرگئی لارووکو پاکستان بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔
جس کایہاں وزارت خارجہ کی طرف سے باقاعدہ اعلان بھی کردیاگیاہے۔ روسی وزیرخارجہ صدرپیوٹن کے دورہ پاکستان کے ملتوی کیے جانے کی وجوہات سے پاکستانی قیادت کوباضابطہ طورپرآگاہ کرنے کے علاوہ ان کے دورے کی نئی تاریخوںکے تعین کے بارے میںبھی بات کریں گے۔روسی وزیرخارجہ 3اکتوبرسے پاکستان کادوروزہ دورہ کریںگے،دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ حناربانی کھرنے روسی ہم منصب کودورے کی دعوت دی تھی۔
روسی وزیرخارجہ صدرزرداری اوروزیراعظم پرویزاشرف سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھرسے دوطرفہ امورپرمذاکرات کریںگے۔آن لائن کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کل 3اکتوبربروزبدھ کو 4رزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے،جنرل کیانی دورہ روس میںدفاعی تنصیبات اورفوج کی مصروفیات کے معائنے کے علاوہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی کریں گے۔