ہاکی چیمپئنزٹرافی میں بھارت کیخلاف شاندارکامیابی پرقومی ٹیم کومبارکباد ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے اور اس کی بحالی کا وقت آگیا ہے اور قومی کھیل کی بحالی سے ماضی جیسی کامیابیاں دوبارہ حاصل ہوسکتی ہیں۔