امن مارچ طالبان کی عمران خان کوسیکیورٹی کی پیشکش
خودکش حملہ آوربھیجنے کی ہدایات پرعملدرآمدروک دیاگیا،ٹیلی گراف کادعویٰ
لاہور:
برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے عمران خان کو وزیرستان امن مارچ کے موقع پر سیکیورٹی دینے کی پیشکش کی ہے ۔
اخبارکے مطابق طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں حالیہ اجلاس میں عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش حملہ آور بھیجنے کی ہدایات پر عملدرآمد کو روک دیا گیا ہے، اخبار کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا کہ عمران کو اگر سیکیورٹی کی ضرورت ہو تو ہم تحفظ دینے کو تیار ہیں، ہم عمران خان یا ان کے حامیوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ترجمان نے بتایا کہ ہم عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ ڈرون حملے ہماری خودمختاری کیخلاف ہیں اور اسے بند کیا جائے۔
ادھر بی بی سی کے مطابق طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ہفتے کو طالبان کی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کا اعلان ریلی سے ایک دن پہلے کیا جائیگا، ترجمان نے بتایا کہ قبل ازوقت عمران کی ریلی کی حمایت یا مخالفت کے بارے میں نہیں بتاسکتا ، خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار نے تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کے تاثر کی تردید کی ہے، پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر میاں افتخار نے بتایا کہ ہمیں تحریک انصاف کے مارچ پر کوئی اعتراض نہیں۔
شرکاء کو بندوبستی علاقے میں سکیورٹی فراہم کرینگے۔کرک سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مارچ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیکر کوآرڈی نیٹر مقرر کردیئے گئے ہیںِ ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ڈی آئی جی ڈیرہ سے ملاقات بھی کی ہے جس میں سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔