تارکین وطن کو دستاویزات دینے کے الزام میں ایف آئی کا افسر اور ایجنٹ گرفتار
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی اور ایجنٹ کے قبضے سے درجنوں شناختی کارڈ اور۔۔۔
ایف آئی اے نے غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو پاکستانی شہری اور سفری دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے درجنوں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلیے جمع کرائی گئیں رسیدیں برآمد کرلی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اشفاق عالم نے اتوار کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دس روز قبل انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سربراہ کی حیثیت سے کام شروع کیا ہے، چند دنوں کے دوران انسانی اسمگلروں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ایجنٹوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے کرپٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔
اشفاق عالم نے بتایا کہ دو روز قبل اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بنگالی تارکین وطن اورافغان پناہ گزینوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فراہم کرنے والے ایجنٹ ضمیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تارکین وطن کے درجنوں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کیلیے ملنے والی رسیدیں برآمد کی گئی ہیں، ملزم کی نشاندہی پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے چند ماہ قبل ریٹائر ہونیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی عرف ببو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
لیاقت علی کو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو 5 لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے،اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور انھیں امید ہے کہ جلد وہ پاکستانی شہریت اور سفری دستاویزات کو فروخت کرنے والے ایجنٹوں اور ان کی مدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی نشاندہی کرلی جائیگی، اس کے علاوہ 8 لاکھ روپے کے عوض جنوبی کوریا کا ایمپلائمنٹ ویزا فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے 2 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مضبوط مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
اشفاق عالم نے کہا کہ رواں سال کے دوران ایک بھی اشتہاری انسانی اسمگلر کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات کی ہدایات کی روشنی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور یہ ٹیم ایف آئی اے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی معاونت سے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گی۔
دس دن کے عرصے میں عدالتوں سے مفرور ہونے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے، وہ انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں جس میں نہ صرف سرکل کی عمارت اور وہاں کام کرنے والے تفتیشی افسران کو متعلقہ سہولت فراہم کی جائیں گی بلکہ انھیں تفتیش کے جدید اصولوں سے بھی آراستہ کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ ان کا عزم ہے کہ وہ چند ماہ کے دوران انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کا نقشہ بدل دیں گے۔