لیاری گینگ کے گروپوں میں تصادم جاری فائرنگ اور بم حملوں میں 4 افراد زخمی

شدید فائرنگ اور دھماکوں سے خوفزدہ ہو کر دکانداروں اور دیگر لوگوں نے ادھر ادھر ادھر بھاگ کر جانیں بچائیں۔

دونوں جانب سے10 اوان گولے داغے گئے،شدید فائرنگ اور دھماکوں سے خوف، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لیاری میں گینگ وار کے دو گروپوں میں تصادم کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، شدید فائرنگ، دستی بم اور اوان گولوں کے حملوں میں4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری ریکسر لائن بابا پٹ مجاہد پارک کے قریب گینگ وار کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران دونوں جانب سے10 اوان گولے داغے گئے جبکہ دونوں طرف سے شدید مورچہ بند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو راہگیر22سالہ یونس ولد محمد زاہد اور 26سالہ یاسین ولد در محمد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔


مذکورہ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد گینگ وار عذیر بلوچ گروپ کے کارندوں نے کلا کوٹ کے علاقے غریب شاہ مزار کے قریب لیاری گرلز کالج المعروف عزت خان اسکول کے عقب میں دستی بموں سے حملہ کر دیا، دو دستی بم یکے بعد دیگر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکوں کے بعد ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

شدید فائرنگ اور دھماکوں سے خوفزدہ ہو کر دکانداروں اور دیگر لوگوں نے ادھر ادھر ادھر بھاگ کر جانیں بچائیں تاہم دو افراد25 سالہ شوکت ولد عبد الحکیم اور 45 سالہ محمد اشرف بلوچ ولد رسول بخش دستی بم کے چھروں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرلز کالج المعروف عزت کان اسکول میں رینجرز کا نیا ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا۔

گینگ وار کے ملزمان کے دوران اتوار کو دوسرا تصادم عزت خان اسکول کے سامنے اور عقب والی گلی میں ہوا، دونوں جانب سے کافی دیگر تک مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم انھیں روکنے کے لیے کسی قانون کے محافظ نے کوشش نہیں کی ،ملزمان کے فرار ہونے کے بعد رینجرز نے افشانی گلی سربازی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story