ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

ملیحہ لودھی فروری 2015 میں اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، دفتر خارجہ

ملیحہ لودھی ماضی میں دو مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
کہنہ مشق سفارت کار اور بین الاقوامی سطح پر اہم فرائض سرانجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کردیا گیا ہے۔


دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی فروری 2015 میں اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب تک مسعود خان ہی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی ماضی میں 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک امریکا میں پاکستان کی سفیر اور 2003 سے 2008 تک برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
Load Next Story