چین نے قومی ترانے کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اس کے نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی لگادی
شادی بیاہ، جنازوں، تفریحی سرگرمیوں اور کسی بھی غیر سیاسی تقریبات میں قومی ترانہ بجانے پر پابندی ہوگی،حکام
قومی ترانہ کسی بھی ملک کی عزت اور شان کے ساتھ اس کی پہچان ہوتا ہے اور اس کا ادب و احترام کرنا ہر ایک پر لازم ہے اور اسی طرح کی ایک کاوش چین میں دیکھنے میں آئی جہاں ترانے کے تقدس کو نقصان سے بچانے کے لئے اس کے نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق شادی بیاہ، جنازوں، تفریحی سرگرمیوں اور کسی بھی غیر سیاسی تقریبات میں قومی ترانہ بجانے پر پابندی ہوگی اور اب قومی ترانہ صرف قومی سطح پر ہونے والی تقریبات اور تعلیمی اداروں میں بجایا جاسکے گا۔ اعلامیئے میں کہا گیا ہے اس پابندی کا مقصد قومی ترانے کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ ترانہ قوم کی آزادی ا ور مضبوط ملک کا عکاس ہوتا ہے۔