ماہرین فلکیات نے پلوٹو کا پانچواں چاند دریافت کرلیا

پی فائیو نامی چاند 10 سے 25 کلومیٹر بڑا ہے،پلوٹو کے ارتقاء کی تشریح...

پی فائیو نامی چاند 10 سے 25 کلومیٹر بڑا ہے،پلوٹو کے ارتقاء کی تشریح میں مدد ملے گی،ماہرین

ماہرین فلکیات نے خلائی دوربین ہبل کی مدد سے بونے سیارے پلوٹو کا ایک نیا چاند دریافت کیا ہے۔ یہ پلوٹو کا پانچواں چاند ہے اور ہبل سے لی گئی تصاویر میں اسے روشنی کے نقطے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔


اندازے کے مطابق اس چاند کی شکل بے قاعدہ ہے اور یہ دس سے پچیس کلومیٹر بڑا ہے۔ اس چاند کو ابھی پی فائیو کا نام دیا گیا ہے اور اس دریافت سے پلوٹو کے نظام کی تشکیل اور ارتقاء کے عمل کی تشریح میں مدد ملے گی۔ پانچواں چاند دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ مارک شووالٹر کا کہنا ہے کہ پلوٹو کے چاندوں کے مدار بہت قاعدے سے بنے ہیں۔ پلوٹو کو انیس سو تیس میں امریکی ماہرِ فلکیات کلائیڈ ٹومباغ نے دریافت کیا تھا۔

چلی کے ماہرین فلکیات نے ایک طاقتور دوربین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا مشاہدہ کیا ہے جس سے بظاہر سیاہ کہکشاں کے وجود کا ثبوت ملتا ہے۔ اس کا اعلان یورپی جنوبی رصد گاہ ای ایس او نے گزشتہ روز کیا ہے۔ بین الحکومتی نتظیم ای ایس او نے کہا کہ سیاہ کہکشاں ابتدائی کائنات والی چھوٹی اور گیس سے مالا مال کہکشاں ہے، باور کیا جاتا ہے کہ یہ آج کی روشن ستاروں سے بھری کہکشاں کا بلڈنگ بلاکس ہے۔
Load Next Story