بیٹری ختمپی آئی اے کاجہازاللہ کے آسرے بحفاظت لینڈکرگیا

جہازلندن سے روانہ ہواتوکیپٹن نے بیٹری ختم ہونیکا کہا مگرتوجہ نہیںدی گئی

جہازلندن سے روانہ ہواتوکیپٹن نے بیٹری ختم ہونیکا کہا مگرتوجہ نہیںدی گئی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
قومی ائیرلائن کی لندن سے اسلام آبادآنے والی پروازپی کے786 کے کیپٹن کی طرف سے باربارایمرجنسی لینڈنگ

جہاز کے انجن کی بیٹری ختم ہوجانے کی اطلاعات دینے اور چیف انجینئرسے رابطہ کرنے کی اپیلوںپرکسی نے کوئی توجہ نہ دی،جہازاللہ تعالیٰ کے کرم اوراس میں سوار450مسافروں کے باعث باحفاظت لینڈکرگیا تاہم ٹیکسی کے دوران جہازکاانجن فیل ہوگیامگر کسی قسم کاکائی نقصان نہیںہوا،ذرائع کے مطابق گذشتہ روزلندن سے ٹرپل سیون جہازلیکرکیپٹن احمراسلام آبادکیلئے روانہ ہوئے جہاز ابھی فضا میںآدھا سفربھی نہیںکرپایاتھاکہ کیپٹن نے دیکھاکہ جہاز کے ایک انجن کی بیٹری صرف 10فیصدرہ گئی ہے جوزیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کاسفرکرسکے گی۔


جبکہ منزل چارگھنٹے دوراسلام آبادتھی،کیپٹن نے فوری کنٹرول روم سے رابطہ کیااورانہیں کسی انجنیئر سے بات کرنے کوکہا،تھوڑی دیربعد ایک انجینئرلائن پرآیا اورپندرہ منٹ تک کیپٹن کوصورتحال سے نمٹنے کی تجاویز اورطریقے بتاتارہاپھراچانک اس نے کہاکہ ''آپ تو ٹرپل سیون میںہیں اورمیں 737کاانجنیئرہوںیہ تمام احتیاطی تدابیرکسی کام کی نہیںجس پرکیپٹن نے کہاکہ آپ میری چیف انجینئرسے بات کروائیںکیونکہ جہاز میںسوارساڑھے چارسو کے قریب افرادکی زندگی کامسئلہ ہے یامجھے ہدایت دی جائے کہ میںدبئی یا کسی بھی قریبی ائیرپورٹ پرہنگامی ہنڈنگ کروں''کیپٹن کوآخرکارچیف انجینئر کانمبرمہیا کیاگیااور بتایا گیاکہ آپ خودبات کرلیںکیپٹن نے رابطہ کیا۔

مگرفون نمبرسے کوئی جواب نہ آیااسی دوران جہازمیںسوار کریو کے14افراد سمیت422 مسافروں نے درودشریف اورکلمہ کے وردشروع کردیے۔جہاز کے انجمن کی بیٹری جوتقریباً ختم ہوچکی تھی چیف انجنیرسمیت کسی بھی متعقلہ شخص کے رابطہ نہ کرنے کے بعداچانک خودہی چارج ہوناشروع ہوگئی اورکیپٹن جہازکو لیکر اسلام آبادائیرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گیانارمل لینڈنگ کی تاہم ٹیکسی کے دوران جہازکومذکورہ انجن بندہوگیا،جہازنے پیرکی صبح ساڑھے سات بجے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈکیا۔

Recommended Stories

Load Next Story