سانحہ پشاور عمران خان کا 18 دسمبر کا ملک گیر احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان
اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ کسی ایک نہیں بلکہ سب کی ناکامی ہے اسلئے کسی ایک پر الزام نہیں لگانا چاہئے، چیرمین پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سانحہ پشاور کے باعث 18 دسمبر کو کئے جانے والا ملک گیر احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اب سب کو اختلافات بھلاکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہونا پڑے گا۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ اسکول کے طلبا کو چن چن کر مارا گیا ہو تاہم اب سب کو اختلافات بھلاکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ کسی ایک نہیں بلکہ ہم سب کی ناکامی ہے اس لئے کسی ایک کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کا واقعہ قومی سانحہ ہے جس پر رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں جب کہ تمام ادارے مل کر سوچیں کہ ملک سے دہشت گردی کس طرح ختم کی جاسکتی ہے، پاکستانی قوم ایک پرعزم قوم ہے اور اگر وہ دہشت گردی ختم کرنے کی ٹھان لے تو کوئی اسے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے ہر سطح پر تعاون کر رہے ہی
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کے باعث تحریک انصاف نے حکومت کی مشاورت سے آج ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے ہیں جب کہ 18 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی اسکول پرکئے جانے والے حملےمیں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔