میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر نہ ہوسکا

گڈاپ، صدر، کیماڑی، بن قاسم اور لیاری ٹاؤنز میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے گئے

گڈاپ، صدر، کیماڑی، بن قاسم اور لیاری ٹاؤنز میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے گئے

صوبائی حکومت نے کراچی کے 5 ٹاؤنزمیں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کردیا ہے۔


تاہم حیرت انگیز طور پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور صوبے کی دیگر چار میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبے کے کسی ٹاؤن اور تعلقہ میں ایڈمسنٹریٹرز کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں نفیس شیخ ، صدر ٹاؤن میں رحمت اﷲشیخ ، کیماڑی ٹاؤن میں مسرور میمن ، بن قاسم ٹاؤن میں ابراہیم بلوچ جبکہ لیاری ٹاؤن میں محمد ریئسی کو ایڈمنسٹریٹر تعنیات کردیا گیا ہے۔

اس صورتحال پر افسران نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کو ان پانچ ٹاؤن میں ایڈمسنٹریٹرتعنیات کرنے میں ایسی کیا جلدی تھی کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبے کی کسی اور کارپوریشن سمیت کسی بھی ٹاؤن اور تعلقہ میں تو ایڈمنسٹریٹرتعنیات نہیں کیے گئے تاہم کراچی کے 5 ٹاؤن میں تعنیات کردیے گئے۔
Load Next Story