الیکشن ٹریبونل کےعبوری حکم کو ہائی کورٹس میں چیلنج کرنے سےمتعلق درخواستیں خارج

ہائی کورٹ کو الیکشن ٹرببونل کے کسی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونل کا عبوری حکم ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کےعبوری حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق درخواستوں کو خارج کردیا۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے شیخ رشید،رضا حیات، ریاض ملک اور افضل کھوکھر سمیت دیگر کی الیکشن ٹریبونل کےعبوری حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ، درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجا سکتا ہے، عدالت عظمیٰ ایسا حکم جاری کرے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے لئے ہائی کورٹ کا فورم ختم نہ کیا جائے۔

فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ الیکشن ٹریبونل کا عبوری حکم ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائی کورٹ کو الیکشن ٹرببونل کے کسی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں، الیکشن ٹریبونل کےحتمی فیصلےکےخلاف اپیل متعلقہ فورم پر ہی دائرہوسکتی ہے۔
Load Next Story