سندھ کے مظلوم عوام کیخلاف بلدیاتی نظام مکارانہ وارہے غنویٰ
آرڈیننس کی اسمبلی میں انتہائی بھونڈے پن سے منظوری بھٹوکی سیاست کے منافی ہے.
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
سندھ کے شہری اور دیہی عوام میں متنازع بن جانے والے سندھ پیپلز میٹروپولیٹن آرڈیننس کی سندھ اسمبلی میں انتہائی بھونڈے پن سے منظوری جمہوریت ، آئین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر و طرز سیاست کی روح کے مکمل منافی ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کے مظلوم عوام اور محروم طبقات کے خلاف سیاسی اقتدار پرقابض مافیہ کا ایک مکارانہ وار قراردیا ہے۔