مجرموں کی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا چیف جسٹس ناصر الملک

سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ججز کا اجلاس طلب کرلیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک

سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، چیف جسٹس آف پاکستان فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔


پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا، دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد کے لئے اسلام آباد میں ججز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں ملوث مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری دے دی تھی ، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں بھی مسترد کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story