کراچی آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی ہوئی پولیس چیف کا دعویٰ
ایک سال میں 140 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو
ISLAMABAD:
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نےکہا کہ شہر میں آپریشن جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایک سال میں 140 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا لیکن اس کے باوجو پولیس کا مورال بلند ہے، شہر میں 60 ہزار پولیس اہلکاروں کی نفری درکار ہے لیکن ہمارے پاس 27 ہزار اہلکار ہیں تاہم نفری بڑھانے کے لیے مزید 3 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔