جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے دوران پھینکا گیا 250 کلوگرام وزنی بم برآمد

بم اپریل 1945 میں کی جانے والی بمباری کے دوران گرایا گیا جو پھٹ نہ سکا، حکام

جرمنی کے کئی شہروں میں زمین کے اندر ایسے کئی بم موجود ہیں جو جنگ عظیم دوئم کے دوران دشمن کی جانب سے گرائے گئ،حکام فوٹو : اے ایف پی

جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا 250 کلوگرام وزنی بم ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب سے برآمد ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں موجود 10 ہزار افراد سے فوری طور پر علاقہ خالی کرالیا گیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت کے قریب واقع شہر پوٹسڈم میں جنگ عظیم دوئم کے دوران گرایا جانے والا 250 کلوگرام وزنی بم ریلوے اسٹیشن کے قریب تعمیراتی کام کے سلسلے میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ملا۔ حکام کے مطابق بم اپریل 1945 میں کی جانے والی بمباری کے دوران گرایا گیا جو پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے 10 ہزار افراد سے علاقہ خالی کراکے بس اور ٹرین سروس بھی معطل کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی جرمنی کے کئی شہروں میں زمین کے اندر ایسے کئی بم موجود ہیں جو جنگ عظیم دوئم کے دوران دشمن کی جانب سے گرائے گئے تھے جب کہ صرف برلن شہر میں اب بھی 3ہزار کے قریب بم زمین کے اندر موجود ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔
Load Next Story