کٹی پہاڑی پرمقابلہسپاہی جاں بحق منشیات فروش ہلاک
پولیس نے دلاورآفریدی کے اڈے پر کارروائی کی تھی، ایک منشیات فروش کوگرفتار کرلیا گیا ۔
کٹی پہاڑی پر منشیات فروشی کی اطلاع پر پولیس نے جیسے ہی چھاپہ مارا ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار 40 سالہ وطن زادہ ولد عمر زادہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد زخمی منشیات فروش کو ساتھی امر دین سمیت گرفتار کر لیا ، پولیس نے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں پولیس اہلکار اور گرفتار منشیات فروش دم توڑ گئے ،ایس ایچ او شارع نور جہاں راجہ طارق نے بتایا کہ پولیس نے منشیات کے عادی شخص کی نشاندھی پر دلاور آفریدی کے اڈے پر کارروائی کی تھی جبکہ گرفتار منشیات فروش امر دین کے مطابق ہلاک ہونے والا کا نام اسد آفریدی ہے۔
جبکہ وہ منشیات فروش دلاور کا قریبی رشتے دار تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں عباس آفریدی کا بھی منشیات کا اڈا ہے جو پولیس کو مبینہ طور پر بھاری نذرانہ دیتا ہے ، ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر جہانزیب نے سندھی مسلم سوسائٹی طیبہ مسجد کے قریب مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں احسان اور سنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، مسروقہ سامان اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔