غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

خصوصی عدالت کےعبوری حکم کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ

خصوصی عدالت حکومت کو اختیارات جاری نہیں کر سکتی، شوکت عزیز۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ان کے وکیل وسیم شہزاد کی جانب سے چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت حکومت کو اختیارات جاری نہیں کر سکتی۔ دوسری جانب رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کےعبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیزقانون زاہد حامد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
Load Next Story