نوابشاہ نئے بلدیاتی نظام کیخلاف جسقم کی ریلی مظاہرے پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی

مظاہرین نے 2 گاڑیوں کو روک کر نذر آتش کردیا. فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی منظوری کے خلاف جسقم کی ریلی ، ہنگامہ آرائی، مظاہرین کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی جبکہ دو گاڑیاں نذر آتش۔


جسقم اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے دوسرے روز بھی نوابشاہ میں بلدیاتی نظام اور کارکن کی ہلاکت کے خلاف اسکرنڈ روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس اور رینجرز پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، مظاہرین نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story