پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس مراعات پر دیے گئے پلاٹوں کے ٹرانسفر روکنے کا حکم
چین سے سوا9کروڑڈالرکی 175بوگیوں کی خریداری میں بے ضابطگی کامعاملہ...
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے خصوصی مراعات کے تحت سرکاری وغیرسرکاری افرادکودیے گئے پلاٹوں کے ٹرانسفر روکنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات اور سی ڈی اے سے صحافیوں کوالاٹ کیے گئے پلاٹوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،پی اے سی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے2004-05 میں چین سے 9کروڑ 20لاکھ ڈالرمالیت کی 175ریلوے بوگیوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا معاملہتحقیقات کیلیے نیب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز تحقیقات کی جائیں۔
اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے زیرالتوا آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ 2004-05 میں چین سے 9کروڑ20لاکھ ڈالرزمالیت کی 175بوگیاں خریدنے کے معاملے میں بے ضابطگیوں پر پی اے سی نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ نیب کو بھیجاجائے۔سیکریٹری ریلوے عارف عظیم نے پی اے سی کوبتایاکہ رائل پام گالف کلب کا فیصلہ 15ماہ سے سپریم کورٹ نے محفوظ کررکھا ہے،
اس بینچ کے تمام جج بھی ریٹائر ہوچکے ہیں، اب سپریم کورٹ نے وزارت ریلوے کو اس معاملے کی دوبارہ سماعت کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ نیب حکام نے بتایاکہ انھوں نے رائل پام گالف کلب کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور اب ریلوے اور رائل پام گالف کلب کے درمیان ایک نیا معاہدہ ہو رہا ہے جس کے تحت 39سال تک ریلوے کو لیز کی مد میں 16ارب روپے اضافی دیے جائیں گے۔ نیب حکام نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں سپریم کورٹ کو ارسال کر دی جائے گی۔اس کیس میں 3 جرنیلوں سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔