کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ڈاکٹر مذہبی تنظیم کے عہدیدار سمیت7افراد ہلاک
بفرزون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے 45 سالہ ڈاکٹرعارف مصطفی صدیقی جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات میں ڈاکٹر اوراہلسنّت و الجماعت کے عہدیدارسمیت7افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بفرزون سیکٹر15-B میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جنید کلینک میں فائرنگ سے 45 سالہ ڈاکٹرعارف مصطفی صدیقی جاں بحق ہوگئے ،مقتول ڈاکٹر عارف کا حال ہی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادسے عباسی شہید اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں تبادلہ ہواتھا،مقتول چائلڈ اسپیشلسٹ تھے اور بفرزون میں اپناپرائیوٹ کلینک چلاتے تھے ،مقتول ڈاکٹر عارف مصطفیٰ صدیقی کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ بفرزون کے رہائشی تھے،جس وقت انھیں نشانہ بنایا گیا وہ کلینک میں مریضوں کودیکھ رہے تھے۔
مقتول کو سراورپیٹ پر گولیاں لگی تھیں ،مقتول کا شمار بچوں کے مشہور ڈاکٹروں میں ہوتا تھا۔پولیس فرقہ وارانہ دہشتگردی سمیت دیگرپہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عارف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے کراچی میں متعدد علمائے کرام، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور دیگر شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ شہر میں کامیاب آپریشن کا دعویٰ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، علاوہ ازیں نیو کراچی سیکٹر Cباڑامارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کی فائرنگ سے32سالہ حافظ جمشیدہلاک ہوگیا، مقتول نارتھ کراچی سیکٹرBکارہائشی تھاجبکہ وہ خواجہ اجمیرنگری میں چنگچی رکشاکااسٹینڈچلاتاتھا، واقعے کے وقت وہ رکشامیں پٹرول ڈلواکرجارہاتھاکہ تعاقب میں آنے والے ملزمان نے3گولیاں مارکرہلاک کردیا، شبہ ہے کہ مقتول کوچنگچی اسٹینڈ کے تنازع پرقتل کیاگیاہے۔
کورنگی نمبرایک نورانی بستی بنگالی پاڑہ میں سعیدالیکٹرک شاپ پرموٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ سعیدالسلام اور20سالہ ایوب ولدنورمحمدزخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال پہنچایاگیاجہاں سعیددوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ ایوب کی حالت تشویشناک ہے،مقتول نورانی بستی کارہائشی اورالیکٹرک کی دکان کامالک تھاجبکہ زخمی ہونے والا ایوب دکان سے سامان خریدنے آیاتھا،اہلسنت والجماعت کے ترجمان عمرمعاویہ نے بتایا کہ سعیدکورنگی نمبرایک نورانی بستی کراریونٹ کاذمے دارتھاجسے دہشت گردوں نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا۔ کورنگی نمبر ساڑھے تین الخدمت اسپتال کے عقبی پلاٹ نمبرN/40سے40سالہ شخص کی سوختہ لاش ملی ، مقتول لاش4روزپرانی ہے۔
مقتول کوملزمان نے اغواکرکے تشددکانشانہ بناکرقتل کیااورلاش جلانے کے بعدپھینک کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس6بخاری کمرشل نزدمصری شاہ مزارکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے35 سالہ ندیم ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے مقتول کادوست فرقان شدیدزخمی ہے ۔مقتول ندیم الیکٹرونکس کمپنی کاریکوری افسراورصدر کے علاقے میں قائم صدر مینشن کارہائشی تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ رقم کی کاتنازع معلوم ہوتاہے۔شاہ فیصل ناتھاخان پل کے نیچے منشیات کے اڈے پرفائرنگ سے 55 سالہ شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتول ہیروئنچی تھا۔گلشن اقبال بلاک11 نیپاکے دفترکے عقب میں نالے سے ایک خاتون کی سوختہ لاش ملی،مقتولہ کی عمر50برس کے قریب ہے، لاش4روزپرانی اور جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہے۔
گلستان جوہربھٹائی آبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ رستم،بھینس کالونی روڈنمبر6پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ شکیل،لیاقت آبادنمبرایک علی علی اسکول کے قریب محمدخلیل ،لانڈھی بابرمارکیٹ میں فائرنگ سے35سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگیا۔گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مسلح ملزمان نے حارث نامی نوجوان سے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے زخمی کردیا، شہریوں نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم نوید خالد کو پکڑ کر تشدد کانشانہ بناناشروع کردیا،اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اور پکڑے جانے والے ملزم کوشہریوں کے چنگل سے چھڑالیا، زخمی حارث اورملزم نویدکوطبی امدادکیلیے عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا، گلشن اقبال تھانے کے ہیڈمحررحنیف سیال نے بتایاکہ ملزم سے ایک پستول برآمدہواہے۔