عالمی کتب میلے میں تیسرے روز بھی ہزاروں شہریوں کی آمد
ہزاروں طلبااورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت
ایکسپریس میڈیاگروپ کے اشتراک سے ایکسپو سینٹرکراچی میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن زبردست گہما گہمی رہی، ہفتہ کو اسکولوں، کالجوں اور جامعات کی تعطیل کے باعث ہزاروں طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد نے کتب میلے میں شرکت کی۔
عالمی کتب میلے کے تیسرے دن لاکھوں روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں، صبح ہی سے کتب میلے میں طالب علموں اور اہل دانش کی آمد جاری تھی ،عالمی کتب میلے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ، ایکسپو سینٹر آنے والوں کے رش کے باعث اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، کتب میلے میں شریک طلبہ وطالبات اورخواتین نے بتایاکہ 5 روزہ عالمی کتب میلے سے کراچی میں کتاب دوستی زندہ ہوگئی، کتب بینی کی روایت جو دم توڑ رہی تھی دوبارہ زندہ ہورہی ہے ۔
عالمی کتب میلے میں پہلی بار 3 ہالوں میں اسٹالوں کی تعداد 330 تک جاپہنچی ہے، گزشتہ سال کتب میلے میں315اسٹال لگائے گئے تھے،امسال ناشران اور کتب فروشوں کو زیادہ اسٹال دیے گئے، تاہم درجنوں کتب فروشوں کو اسٹال دینے سے معذرت کرلی گئی،کتب میلے میں شریک 18بھارتی پبلشرز کے اسٹالوں پر موجود کتب فروخت ہوگئیں،پاکستانی ناشران اور کتب فروشوں کے اسٹالوں پر بھی کتابوںکی فروخت غیرمعمولی رہی ،کئی پبلشرز نے گوداموں سے مزیدکتابیں منگوائیں،پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد اور اویس جمیل نے بتایا کہ ہفتہ کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے عالمی کتب میلے کا دورہ کیا ہے ،عالمی کتب میلہ پیر تک جاری رہے۔