آئی سی سی رینکنگ نیوزی لینڈ سے شکست نے پاکستان کو ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا

آئی سی سی کے عتاب کا شکار اسپنر سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں

آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ تیسرے جب کہ شاہد آفریدی کا پانچویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو:کرک انفو

لاہور:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں پاکستان نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔



آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک روزہ میچوں کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے جب کہ جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست نے گرین شرٹس کو ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ سری لنکا 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔


بالرز کی رینکنگ میں آئی سی سی کے عتاب کا شکار جادو گر اسپنر سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، محمد حفیظ 10ویں، محمد عرفان 16 جب کہ شاہد آفریدی 18 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، اس فہرست میں شاہد آفریدی کا نمبر پانچواں ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی بی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

Load Next Story