خالدمقبول صدیقیعامرخان اورحیدرعباس رضوی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں دوبارہ شامل
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی ۔
SWAT/ABBOTTABAD/PESHAWAR:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالدمقبول صدیقی،عامرخان اورحیدرعباس رضوی کو پارٹی کی رابطہ کمیٹی میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ ہنگامی جلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے معاملات پر غور و خوص کیا گیا،اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان اور حیدر عباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب یہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے تحریکی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رواں پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرکے قمر منصور کو پاکستان اور ارشد حسین کو لندن کا عبوری انچارج مقرر کردیا تھا