عمران خان کا 2 ہفتوں کے اندر کے پی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
مطابق کچھ وزرا، مشیر اورمعاونین کی کارکردگی کی شکایت پرعمران خان نے ردوبدل کافیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختون خوا کی کابینہ میں 2 ہفتوں کے اندر ردوبدل کافیصلہ کیا ہے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول ورسک روڈ پشاور کے نتیجے میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعدچیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواحکومت کی کارکردگی خود مانیٹر کرنے کے ساتھ صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا ہے، تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کچھ وزرا، مشیر اورمعاونین کی کارکردگی کی شکایت پرعمران خان نے ردوبدل کے علاوہ نئے لوگوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 ہفتوں کے اندر متوقع ہے۔
دوسری جانب عمران خان ہفتے میں 3 روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار پشاور میں گزاریں گے۔ تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری یونس ظہیر نے کا کہنا ہے کہ پارٹی منشورکے مطابق3 ماہ کے بعد وزارت تبدیل کرنے یا پرانے وزیر کی جگہ نئے وزیر لینے کی گنجائش ہے اور عمران خان کو وزرا تبدیل کرنے کا اختیار حاصل ہے تاکہ صوبہ میں تبدیلی کاعمل مزید بہتر کیا جاسکے۔