بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2015 کے سفیر مقرر

لٹل ماسٹر اس سے قبل 2011 ورلڈ کپ کے بھی سفیر رہ چکے ہیں جو 2015 ورلڈ کپ کی بھی نمائندگی کریں گے۔

لٹل ماسٹر اس سے قبل 2011 ورلڈ کپ کے بھی سفیر تھے جو 2015 ورلڈ کپ کی بھی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹندولکر کو ورلڈ کپ 2015 کا سفیر مقرر کردیا۔



آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کیا جب کہ اس سے قبل بنگلادیش، بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر 2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سفیر بھی سچن ٹنڈولکر ہی تھے۔ 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے سچن ٹنڈولکر بطور سفیر ٹورنامنٹ کا پرچار کریں گے جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ میلے کو دنیا بھر میں تیسرا بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ سال کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے 24 سالہ کیرئیر میں انہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے جس میں 51 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اسی طرح 463 ایک روزہ میچز میں سچن ٹنڈولکر نے 49 سنچریوں اور 96 نصف سنچریوں کی بدولت 18 ہزار 426 رنز بنائے جب کہ ان کا سب سے بہترین اسکور 200 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ ٹنڈولکراپنے کیرئیر میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرسکے جس میں انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔

Load Next Story