حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم
عمران خان نے مجھے منشیات فروش کہا جس سے میرا استحقاق مجروع ہوا اس لئے ہرجانہ دلایا جائے، حنیف عباسی کا موقف
ایڈیشنل سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبدالستارلنگاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی، سماعت کے دوران فاضل جج کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان پرایک ارب روپے ہتک عزت کا دعوی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا،عمران خان کے اقدام سے ان کا استحقاق مجروع ہوا ہے اس لئے انہیں ہرجانہ دلایا جائے۔