ملک بچانے کیلئے جمہوری قوتوں کو گرینڈ الائنس بنانا ہوگا طلال بگٹی
ہم بلوچ عوام کے ساتھ ہیں بلوچ عوام کی محرومیوں کو دور کرنے تک بلوچستان میں امن بحال نہیں ہوسکتا. منور حسن
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ طلال اکبربگٹی نے کہا ہے بلوچستان سمیت ملک بچانے کے لئے جمہوری قوتوں کو گرینڈ الائنس بنانا ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ملاقات کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ طلال اکبربگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر کے سائے تلے کرپشن کا بازار گرم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بچانے کے لئے جمہوری قوتوں کو گرینڈ الائنس بنانا ہوگا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچ عوام کے ساتھ ہیں اوربلوچ عوام کی محرومیوں کو دور کرنے تک بلوچستان میں امن بحال نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جمہوری قوتوں کو لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوکر آواز اٹھانی چاہیئے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے طلال اکبر بگٹی کو مینارپاکستان پرجلسہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ اپنا پیغام پنجاب کےعوام تک پہنچاسکیں۔