فوج کوبلوچستان سے واپس بلانا ہی بلوچ قیادت کا مطالبہ ہےنوازشریف
نوازشریف نے کہا کہ حکومت کوبلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے اب تک بہت کچھ کرلینا چاہئے تھا
صدرمسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا کہ بلوچ قیادت کا مطالبہ ہے کہ صوبے سے فوج کو واپس بلایا جائے۔
نوازشریف نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکرتعزیت کی اس موقع پر ان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ بہت حساس ہے اور کل ایسا وقت نہ آجائے کہ معاملات ہاتھ سے ہی نکل جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پرجو زخم لگائے گئے ان پر حکومت کومرہم رکھنا چاہئے تھا۔
نوازشریف نے کہا کہ حکومت کوبلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے اب تک بہت کچھ کرلینا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ کیا یہ حکومت کا فرض نہں تھا کہ وہ اکبربگٹی کے قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچاتی۔
صدرمسلم لیگ(ن) نے کہا کہ بلوچستان سے کس قانون اورآئین کے تحت لوگوں کو اغواکیا جارہا ہے کیا لاپتہ افراد پاکستانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قیادت سمجھتی ہے کہ2008کے انتخابات صاف اورشفاف نہیں تھے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ان انتخابات سے دوررکھا گیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ آج پنجاب بلوچستان کے لئے آوازاٹھارہا ہے اگرمشرقی پاکستان کے لئے پنجاب سے آوازاٹھتی تو وہ کبھی بھی الگ نہیں ہوتا۔