سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ نے بھی ثقلین سے استفادہ شروع کردیا
یو اے ای سے وطن پہنچنے پر آرام کرنے کی بجائے مشکوک بولنگ ایکشن کا لیبل اتارنے کے لیے پریکٹس کرنے کو ترجیح دی،
سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ نے بھی بولنگ ایکشن کی درستگی پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔
آل راؤنڈر پیرکو متحدہ عرب امارات سے لاہور پہنچے تھے جہاں انھوں نے آرام کرنے کی بجائے مشکوک بولنگ ایکشن کا لیبل اتارنے کے لیے پریکٹس کرنے کو ترجیح دی، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے ساتھ شام کے سیشن میں حصہ لیا، آل راؤنڈر باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز منگل سے کریں گے۔
یاد رہے حفیظ اپنے مشکوک بولنگ ایکشن کے غیر سرکاری ٹیسٹ کے لیے بھارتی ویزے کی راہ دیکھ رہے ہیں، وہ اجازت نامہ ملتے ہی چنئی چلے جائیں گے، مزید معلوم ہوا ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل نے گزشتہ روز بھی ثقلین مشتاق کے ساتھ ٹریننگ کا بھرپورسلسلہ جاری رکھا اور صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں اپنے ایکشن کی درستگی پر کام کیا، ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق سعید اجمل کو فزیکل ٹریننگ کروانے کے ساتھ فیلڈنگ اور بولنگ کی بھی پریکٹس کرارہے ہیں۔