کراچی میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی لگادی گئی
نئےسال کی تقریبات پرپابندی سےمتعلق ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ اورڈی ایچ اے انتظامیہ کوبھی ہدایات جاری کردی گئیں،کمشنرکراچی
لاہور:
سانحہ پشاور کے سوگ میں شہری انتظامیہ نے نئے سال کی تمام تقریبات پرپابندی لگادی ہے۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے کا کہنا ہےکہ سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پیش آنے والے سانحہ پشاور میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد مسیحی برادری نے بھی کرسمس تقریبات منسوخ اور اسے یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔