پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کا راج برقرار معمولات زندگی متاثر

دھند کی وجہ سے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ پشاور سے صوابی تک موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا

لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔


پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، چنیوٹ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور سے صوابی تک کئی مقامات پر شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں ایم ٹو اور موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم ون بھی پشاور سے صوابی تک گزشتہ رات سے ہی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث لاہورایرپورٹ پر اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی، اس کے علاوہ ٹرینوں کے نظام الاوقات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
Load Next Story