دہشتگردی کےخلاف جنگ جیتنے کے لئے فوج کو عوام کے اتحاد کی ضرورت ہے گورنر سندھ

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہنی چاہیے، ڈاکٹر عشرت العباد خان

پوری قوم کا عزم ہے کہ پاکستان کو پرامن سرزمین بنائیں گے، ڈاکٹر عشرت العباد فوٹو: فائل

لاہور:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے فوج کو عوام کے اتحاد کی ضرورت ہے۔


بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے فرمان پرعمل کرکے ہم تمام چیلنجزکا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عوام کی مدد کے بغیر فوج کوئی جنگ نہیں جیت سکتی اور دہشت گردی کےخلاف پوری قوم یکجا ہے۔ پوری قوم کا عزم ہے کہ پاکستان کو پرامن سرزمین بنائیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہنی چاہیے،ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

بعد ازاں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے باعث مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیشت گردی کے خلاف ملک میں آباد تمام لسانی اور مذہبی اکائیاں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے رہنما اصولوں ایمان ، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہی تمام مقاصد کے حصول کا اصل راستہ ہیں۔
Load Next Story