جیل کے کھانوں سے اپنا وزن 18 کلو کم کر لیا ہے سنجے دت
جیل میں مجھے کوئی خاص مراعات حاصل نہیں جب کہ ضمانت پر رہائی کے لئے بھی 5 ماہ قبل درخواست دی تھی، بالی ووڈ اداکار
غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ جیل کے کھانوں سے میں نے اپنا وزن 18 کلو کم کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 روزہ پیرول پر رہائی پانے کے بعد سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں اپنا وزن 18 کلو کم کر چکا ہوں اور اگر مزید وزن کم کیا تو ختم ہو جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں مجھے کوئی خاص مراعات حاصل نہیں جب کہ ضمانت پر رہائی کے لئے بھی 5 ماہ قبل درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ سنجے دت کو مارچ 2013 میں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد غیرقا نونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب تک وہ اپنی قید میں سے 118 روز پے رول پر جیل سے باہر بھی گزار چکے ہیں۔