بھارت میں پاکستانی ڈراموں نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی

امیتابھ بچن کا ڈرامہ بھی ’’زندگی گلزار ہے اورہمسفر‘‘ کی مقبولیت کے آگے خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا،بھارتی میڈیا

"زندگی گلزار ہے" اور " ہمسفر" نے پورے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور اس وقت یہی دونوں ڈرامے ریٹنگ میں سب سے ٹاپ پر ہیں،بھارتی میڈیا

بھارت میں روایتی کہانیوں اور حقیقت سے دور کرداروں سے جہاں بھارتی شائقین اپنے ڈراموں سے نالاں نظرآتے تھے تو وہیں انہیں ہوا کا تازہ جھوکا اس وقت محسوس ہوا جب بھارت میں پاکستانی ڈرامے نشر کئے گئے اورپھر کیا تھا ان ڈراموں نے تو بھارتیوں کواپنا ایسا گرویدہ کیا کہ آج پورے بھارت میں ان ہی ڈراموں کا چرچا ہے جب کہ ان کے مقابلے میںمیگا اسٹار امیتابھ بچن کا ڈرامہ بھی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈراموں "زندگی گلزار ہے" اور " ہمسفر" نے پورے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور اس وقت یہی دونوں ڈرامے ریٹنگ میں سب سے ٹاپ پر ہیں جب کہ بالی ووڈ سپراسٹارامیتابھ بچن نے بھی رواں سال ہی چھوٹی اسکرین پر قدم رکھا لیکن ان کا ڈرامہ "یود" بھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہ کرسکا اور اسے اتنی پذایرائی نہ مل سکی۔


بھارتی ڈراموں کو ریٹنگ دینے ولی کمپنی آئی اے این ایس کی فہرست کے مطابق رواں سال نشر ہونے والے ساس بہو کے جھگڑوں پر مبنی کئی ڈرامے آف ایئر ہوچکے ہیں جب کہ کئی ڈراموں کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی جب کہ فہرست میں پہلے نمبر پر مقبول ڈرامہ "زندگی گلزار ہے" جس کا ملک بھر میں چرچا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھی پاکستانی ڈرامہ "ہمسفر" ہے جس میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور فہرست میں تیسرے نمبر پر پسند کیا جانے والا مقامی ڈرامہ " یہ ہے محبتیں" ہے۔

Load Next Story