سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

سعودی عرب میں اکتوبرسے لے کر اب تک سرقلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 12 ہوگئی

پاکستانی شہری اسماعیل خان کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گی، سعودی وزارت داخلہ، فائل : فوٹو

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ پاکستانی شہری اسماعیل خان کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا اورجرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئے ہیں جن میں 12 پاکستانی شامل ہیں جنہیں ماہ اکتوبر سے اب تک سزائے موت دی گئی ہے۔
Load Next Story