وزیراعظم نے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لئے بھی تفصیلی غورخوص کیا جائے گا
وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی اجلاس کے مشتر کہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں منظور ہونے والے 20 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لئے بھی تفصیلی غورخوص کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم ان نکات سے متعلق سیاسی، قانونی مشیروں اور معاونین سے بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔