نئے موضوعات پرڈرامے بنانے کی ضرورت ہے حسینہ معین
خواتین نے معاشرے کے مختلف پہلوں پرلکھا ہے اورخود کو منوایا ہے، حسینہ معین
معروف ڈرامہ رائٹرحسینہ معین نے کہاہے کہ نئے موضوعات پرڈرامے بنانے کی ضرورت ہے نوجوان نسل نئے تجربات کے ساتھ جولکھے گی میں سمجھتی ہوں وہ ڈرامے زندگی سے قریب ترہونگے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے آرٹس کونسل میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھاکہ خواتین نے معاشرے کے مختلف پہلوں پرلکھا ہے اورخودکو منوایاہے، نئی لڑکیاں جوکالج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی ہیں وہ معیاری کتابیں پڑھیں اورمیدان میں آئیں۔ حسینہ معین کا کہنا تھا کہ میں آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ الیکشن میں منتخب ہونے پران ممبران کا شکریہ اداکرونگی کہ جنھوں نے مجھ پراعتمادکیااورمجھے ووٹ دیا۔