گلوکارراحت فتح علی کے لیے سال2014 مہربان رہا

البم ’’بیک ٹولو‘‘ نے دنیابھرمیں دھوم مچائی،نوبل ایوارڈ تقریب میں بھی پرفارم کیا

دنیابھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنااچھالگتاہے، نیا سال بھی بہترین ہوگا،راحت فوٹو : ایکسپریس

گلوکارراحت فتح علی خان کے لیے سال2014 مہربان رہا،راحت کے نئے آنے والے میوزک البم ''بیک ٹولو'' نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی جب کہ رواں سال ہونے والے نوبل ایوارڈ میں بھارت اورپاکستانی گلوکاروں میں پہلی مرتبہ ہیڈلائن سنگرکے طورپرراحت فتح علی خان نے پرفارم کیا۔


بونیل انعام کی تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو دنیابھرمیں پذیرائی حاصل ہوئی اورانکی پرفارمنس کودنیاکے111ممالک میں بیک وقت دیکھاگیا۔ سال2014میں راحت فتح علی خان نے لندن، امریکا، کینڈا،سمیت دنیاکے کئی ممالک میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں اپنی آوازکاجادوجگایا۔

راحت فتح علی خان پاکستان اور بھارت کے نمائندہ گائیک کے طور پر اسکرین پر رہے اوراپنے نئے البم کے گانوں سے سننے والوں کومحظوظ کرتے رہے۔ راحت فتح علی خان نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام نے مجھے میرے خوابوں کی تعبیر تک پہنچانے میں اہم کرداراداکیاہے' دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اچھا لگتا ہے' امیدہے سال 2014ء کی طرح آنے والا سال بھی میرے کیرئیرکابہترین سال ثابت ہوگا۔
Load Next Story