سانحہ پشاور نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اداکارہ بندیا

حکومت ایسی بربریت کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے، امریکا سے فون پر گفتگو

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، اداکارہ بندیا ۔ فوٹو : فائل

HARIPUR:
اداکارہ بندیا نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو سانحہ پشاور نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔


اتنی سفاکی اور بربریت نے تو ہر کسی کے رونگھٹے کھڑے کردیے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکا سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اداکارہ وگلوکارہ نے کہا کہ اس واقعہ کو جب معلوم ہوا تو یقین ہی نہیں ہورہا تھاکہ دنیا میں ایسے خونخوار درندے بھی ہیں جنہوں نے معصوم کلیوں کو بھون کر رکھ دیا ۔

اس سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، میں بھی ایک ماں ہوں۔ ان ماؤں کے جذبات کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں کہ وہ اس وقت کو کوس رہی ہوں گی کہ ہم نے اپنے لال کو اس دن اسکول ہی کیوں بھیجا۔ بندیا نے کہا کہ ہم حکومت اور سیاستدانوں پر ذمے داری آن پڑی ہے کہ ایسی سفاکی اور بربریت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتیں ۔
Load Next Story